3 اپریل 2015 - 19:17
شر پسند صہیونی اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہیں

انہوں نے القدس، غرب اردن اور پورے فلسطین کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونیوں کے اشتعال انگیز اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے اقصی کی جانب رخت سفر باندھیں تاکہ اسے انتہا پسندوں سے بچایا جا سکے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن انتہا پسند صہیونیوں کی جانب سے نام نہاد عبرانی عید کے موقع پر مسجد اقصی میں پہاڑی کے گنبد میں دینی شعار ادائی کے اعلان کو اشتعال انگیز کارروائی قرار دیتے ہوئے شدت پسند یہودیوں کو اس اقدام سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن عزت الرشق نے آج بروز جمعہ انتہا پسند صہیونیوں کی جانب سے نام نہاد عبرانی عید کے موقع پر مسجد اقصی میں پہاڑی کے گنبد میں دینی شعار ادائی کے اعلان کو اشتعال انگیز کارروائی قرار دیتے ہوئے شدت پسند یہودیوں کو اس اقدام سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر رساں ادارے 'قدس پریس' سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ مسجد اقصی کے خلاف خطرات اور چیلنجز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں قبلہ اول کا دفاع فلسطینی، عرب اور اسلامی قیادت کی اولین ترجیح ہونا چاہئے اور مسجد کے تحفظ کی خاطر وہاں پر پہرہ دینے والوں کے تحفظ اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے فوری اقدامات کیے جانے چاہیں۔

انہوں نے القدس، غرب اردن اور پورے فلسطین کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونیوں  کے اشتعال انگیز اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے اقصی کی جانب رخت سفر باندھیں تاکہ اسے انتہا پسندوں سے بچایا جا سکے۔

حماس کے رہنما نے میڈیا پر بھی زور دیا ہے کہ وہ القدس اور مسجد اقصی میں رونما ہونے والے واقعات کی کوریج کو اپنے نیوز ایجنڈے میں لازمی شامل رکھیں تاکہ قابض صہیونیوں کے مقدسات اسلامیہ کے خلاف دہشت گردانہ اقدامات سے دنیا آگاہ ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲